حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے سپریم کورٹ کے دو ممتاز ججوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن حسبِ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله و إنا إليه راجعون
دو ممتاز عدالتی شخصیات کی ایک دہشت گردانہ کارروائی میں شہادت گہرے دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔ شہیدان گرانقدر حجج الاسلام والمسلمین شیخ علی رازینی اور شیخ محمد مقیسہ رحمۃ اللہ علیہما نے نظام اسلامی اور مختلف عدالتی ذمہ داریوں میں طویل عرصے تک خدمات اور عملی جہاد کا مظاہرہ کیا۔ یہ مؤثر اور متعہد ججز اپنی دینداری اور انقلابی عمل کے ذریعہ عدلِ اجتماعی اور اسلامی اقدار کے مقدس مقاصد کے حصول کے لیے سرگرم عمل رہے۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اس بزدلانہ دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے انتظامی اور سیکیورٹی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس گھناؤنے جرم کے پس پردہ عناصر کو گرفتار کریں، انہیں سخت سزا دیں اور ایسے واقعات کے تکرار کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
ہم اللہ تعالیٰ سے ان عزیز شہداء کے لیے اعلیٰ درجات اور ان کے اہلِ خانہ اور تمام پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم
آپ کا تبصرہ